نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- آئندہ 2 ہفتےمیں وزیراعظم کراچی کادورہ کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان گرین لائن کاافتتاح کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کادیرینہ مطالبہ مردم شماری رہاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےفیصلہ کیاہر 5 سال بعدمردم شماری کرائی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- دسمبر2022 میں مردم شماری مکمل کردی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- وفاق کی معاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےمقامی حکومتوں سےاختیارات چھین لیےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت کےنئےنظام کومستردکرتےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ کےعوام کےساتھ ظلم برداشت نہیں کیاجائےگا،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرےگا،اسدعمر
Coronavirus Updates

شناختی کارڈز بنانے کی شرائط ہر کسی کے بس کی بات نہیں، عدالت

شناختی کارڈز بنانے کی شرائط ہر کسی کے بس کی بات نہیں، عدالت

دنیا اخبار

سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے سخت شرائط رکھنے کے خلاف شہری محمد کبیر کی درخواست نمٹا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسٹس یوسف علی سعید کی سر براہی میں 2 رکنی بینچ نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے سخت شرائط رکھنے کے خلاف شہری محمد کبیر خان کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عدالت کاکہنا تھا کہ شناختی کارڈز بنانے کے لیے جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ دوران سماعت جسٹس عدنان اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ سخت شرائط رکھ کر لوگوں کی بے عزتی کی جاتی ہے، جن کا اس دنیا میں کوئی خونی رشتہ نہیں وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے کہاں جائیں؟۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پالیسی معاملات میں شہریوں کو شرائط پوری کرنا ہوں گی، کئی افراد جعلسازی کرتے پکڑے گئے ہیں۔ جس پرعدالت کاکہناتھا کہ جن لوگوں نے غلط کام کیے ان کے خلاف تو کارروائی ہونی چاہئے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست نمٹا دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں