دیوار گرنے سے ماں، بچوں کی ہلاکت کے مقدمے کا چالان جمع

دیوار گرنے سے ماں، بچوں کی  ہلاکت کے مقدمے کا چالان جمع

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ایم پی آر کالونی میں دیوار گرنے سے ماں اور تین بچوں کی ہلاکت سے متعلق مقدمے میں چالان جمع کرنے کے بعد سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی شفقت حسین سولنگی کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ کا چالان سی کلاس کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ چالان میں بتایا گیا کہ ماں اور بچوں کی ہلاکت ان کے اپنے گھر کی دیوار گرنے سے ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں