ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی ہدایات پر ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، ریڑھی گوٹھ کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)20 سے زائد منشیات فروش سرغنہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ آپریشن میں سکھن تھانہ، ابراہیم حیدری تھانہ ودیگر تھانوں کی پولیس نے حصہ لیا۔ ایس ایچ او ابراہیم حیدری نے بتایا کہ گزشتہ کافی عرصے سے ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشی عروج پر تھی، جس کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن کیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں