جلوسوں کے ساتھ حساس تنصیبات پر بھی سیکیورٹی سخت رکھنے کا فیصلہ
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کی مناسبت سے رینجر ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جس میں ڈی جی رینجرز سندھ افتخار حسن چودھری، کمشنر کراچی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی اور دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ربیع الاول کے دن تمام محافل اور جلوسوں کے ساتھ حساس تنصیبات پر بھی سیکیورٹی سخت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ربیع الاول کے دن تمام محافل اور جلوسوں کے ساتھ حساس تنصیبات پر بھی سیکیورٹی سخت رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے ہدایت کی کہ کسی بھی مذہبی منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ شرپسند عناصر، مشکوک سر گرمیوں اور ناخوش گوار واقعہ کے حوالے سے رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں۔