الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام مذاکرہ

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ  کے زیر اہتمام مذاکرہ

الخدمت فاؤنڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام مذاکرہ ’’خدمت انسانیت سیرت مطہرہ کی روشنی میں‘‘ ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قرآن فاؤنڈیشن کی طالبات نے بارگاہ رسالت ؐمیں عقیدت کے پھول و ہدیہ نعت پیش کیا۔ مذاکرے سے عائشہ یاسمین صدر ویمن کراچی ، اسما سفیر ،سیما رضا براڈ کاسٹر ریڈیو پاکستان نے آنحضرتؐ کی سیرت کے مختلف روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی اسما سفیر نے کہا کہ سب سے بڑی سنت آپؐ کے راستے کی طرف دعوت دینا ہے۔ نویدہ انیس نے کہا کہ ادارہ الخدمت مسلسل اور جانفشانی کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں