لاڑکانہ،نااہلی اور عوامی شکایات پر 58پولیس افسران کو سزائیں

لاڑکانہ،نااہلی اور عوامی شکایات پر 58پولیس افسران کو سزائیں

ٹنڈومحمدخان میں دومجرموں کوسزا، مقابلے میں ہلاکت کامقدمہ قابل سماعت قرار

لاڑکانہ ،اندرون سندھ(بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت پر 58 پولیس افسرا ن کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف سزائیں دینے کے احکامات جاری کردیے ،سزائیں پانے والوں میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 44 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ ٹنڈو محمد خان سے نمائندے کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ ون ٹنڈو محمدخان میڈم زاہدہ سکندر نے فریادی محمد اسد کمبو اور شبیر احمد کمبو کے بھائی کا کان کاٹنے کے مقدمے میں تنویر خاصخیلی کو 10 سال اور دلبر خاصخیلی کو 5 سال کی سزا سنا دی۔ محراب پور سے نمائندے کے مطابق چار سال قبل بھریا سٹی کے قریب طالب علم شفیق سولنگی کی مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا مقدمہ سیشن جج نوشہروفیروز کی عدالت کی جانب سے ختم کرنے کے خلاف جاں بحق نوجوان کی والدہ وزیراں سولنگی آئینی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس محمد سلیم جیسر اورجسٹس خادم حسین تینو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مقدمے کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چھ ماہ میں سماعت مکمل کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں