طلبا میں حفظ قرآن مجید اور نعت رسولؐ کے حتمی مقابلے
بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد بیت السلام ڈی ایچ اے فیز 4 میں ’’مجلس ذکر رسولؐ‘‘ کے تحت مقابلوں کے کئی مراحل طے کرکے حتمی مرحلے میں پہنچنے والے 24 طلبا میں حفظ قرآن مجید اور نعت رسولؐ کے حتمی مقابلے ہوئے
کراچی (رپورٹ: عبدالجبار ناصر) مقابلوں کی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا عبدالستار، علی مسجد کے خطیب مولانا عبدالجبار، ابراہم مسجد کے خطیب مفتی نذیز احمد، سینئر صحافی قاری عبدالرحمان، ایاز مسجد کے خطیب مولانا نذیز احمد اور دیگر نے نگرانی کی ۔ حفظ قران پاک کے 12 شرکا میں سے محمد داؤد بن ظاہر شاہ (سوات)، احمداللہ بن نور اللہ (چکوال) اور محمد ادریس بن بہرام (پنجاب) نے پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ نعت شریف میں حسان نظامی بن محمد عبداللہ (کراچی)، محمد صفوان بن گل نواز (کراچی) اور فاروق حفیظ بن حفیظ اللہ میرالی (کشمور) نے پوزیشن حاصل کی۔