بھتہ خوری کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئندہ سماعت پر مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ نامزد ملزموں میں امجد علی شاہانی اور اسامہ سلمان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا کے مقدمہ میں دعا منگی کا بیان قلمبند کرلیا۔