راہزنی کے دوملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

راہزنی کے دوملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے راہزنی کی وارداتوں میں گرفتار2 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے راہزنی کی واردتوں میں رنگے ہاتھوں گرفتار 2 ملزمان سلمان اور حمزہ کو سعید آباد پولیس نے پیش کیا۔ عدالت کوتفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان گل محمد نامی شہری سے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ راؤنڈ، لوٹا گیا کیش اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں