حضورؐ کی ولادت کا مقصد انسانیت کو اندھیروں سے نکالناتھا، مفتی نعمان

حضورؐ کی ولادت کا مقصد انسانیت کو اندھیروں سے نکالناتھا، مفتی نعمان

حضور ؐکی ولادت کا مقصد انسانیت کو اندھیروں سے نکالنا تھا، لوگوں میں آگہی اور شعور کی بیداری کیلئے سیرت النبیؐ کی تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے

کراچی (این این آئی) جس طرح صحابہ کرامؓ نے حضورؐ کی زندگی کے ہر گوشہ کو اس امت تک پہنچایا اب امت کی ذمہ داری وہ اس کو صحیح انداز میں آگے بڑھائے۔ یہ بات مفتی نعمان نعیم نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں شعبہ غیر ملکی میں یوم ولادت النبی ؐ کے عنوان سے پروقار تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے قونصل جنرل جنابڈاکٹر جون کنکورو ہادی نینگریٹ اور جامعہ بنوریہ کے شعبہ غیر ملکی کے نگران الشیخ فرقان احمد صدیقی سمیت دیگر اساتذ نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں