طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارنہ ہوسکا

طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتارنہ ہوسکا

پولیس پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار نہ کرسکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزم بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کررہا تھا، مجھے دیکھتے ہی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکا، ملزم کی سی سی ٹی وی اور عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 10سے 12سال کی ایک بچی اسکول جارہی تھی اور ایک شخص اس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کررہا تھا۔ عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ وہ شخص بچی کو تھپڑ بھی مارے جا رہاتھا، میں نے جیسے ہی دیکھا تو گاڑی گھمائی، ملزم پیدل فرار ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں