ریڈ زون میں اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش ناکام

ریڈ زون میں اے ٹی ایم  توڑنے کی کوشش ناکام

شہر کے ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سرکاری بینک کی اے ٹی ایم توڑنے کی کوشش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول لائن تھانے کی حدود میں سندھ بینک کے اے ٹی ایم سے رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی، مددگار پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان بھاگ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول لائن تھانے کی حدود ریڈ زون میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب سرکاری بینک کی اے ٹی ایم توڑ کر رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق اے ٹی ایم توڑنے کی اطلاع پر مددگار 15 پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں