ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مفتی منیب الرحمن کی ملاقات

ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مفتی منیب الرحمن کی ملاقات

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے بدھ کے روز ان کے دفتر میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مفتی منیب الرحمن نے بارہ ربیع الاول کے جلوسوں کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے جلوسوں کی گزر گاہوں پر سڑکوں کی مرمت بروقت کی اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا۔ حکومت سندھ کی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ شہریوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں اور مذہبی تہوار پر جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فریضہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں