لیاری،کلفٹن اور شیرشاہ سے تین معمر افراد کی لاشیں ملیں

لیاری،کلفٹن اور شیرشاہ سے تین معمر افراد کی لاشیں ملیں

شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 60 سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی ہے اور ایسی کوئی چیز بھی برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ہوسکے ۔ کلفٹن اوشین مال کے قریب فٹ پاتھ پر 55 سالہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا ہے۔ شیرشاہ پراچہ مل کے قریب فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 50 سالہ شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر عباسی اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں