نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایسےاقدامات کی مذمت اورحوصلہ شکنی کی جانی چاہیے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- واقعہ کےذمہ داروں کوقانون کےمطابق حساب دیناچاہیے،شہبازشریف
  • بریکنگ :- لاہور:سیالکوٹ واقعہ دل دہلادینےوالاواقعہ ہے، شہبازشریف
Coronavirus Updates

ملیر ہالٹ پر رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب

ملیر ہالٹ پر رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب

دنیا اخبار

پولیس مددگار 15 نے ملیر ہالٹ پر رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب کرالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے مددگار 15 یونٹ نے ملیر ہالٹ پر ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر کارروائی کرکے ہاتھ پیر بندھے بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو بازیاب کرالیا۔ متاثرہ شخص کو ہاتھ پیر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص نے بتایا کہ مذکورہ شخص موٹرسائیکل لفٹر ہے، جسے موٹر سائیکل کی چوری کے دوران رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑا تھا۔ پولیس کے مطابق شہری متاثرہ شخص کو ملیر ہالٹ جناح ویو اپارٹمنٹ تک لایا اور سبق سکھانے کیلئے گھر پر لاکر باندھا اور تشد د کا نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ بازیاب شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مددگار 15 کے مطابق انہیں واقعہ کا علم اس وقت ہوا جب پڑوسی نے فون پر کسی شخص کی چیخ پکار سنی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں