نالے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

نالے کی چھت گرنے سے  ایک شخص جاں بحق

سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب نالے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب نالے کی چھت گرنے سے ایک شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پرعباسی شہید منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ بلال ولد گلزار کے نام سے کرلی گئی۔ متوفی شخص مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا اور نالے کی چھت سے سریا نکالتے ہوئے چھت گرنے سے زخمی ہوا اور دوران علاج دم توڑ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں