ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف بینرز آویزاں

ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف بینرز آویزاں

ایم کیو ایم پاکستان کے ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف پارٹی کے دفتر کے اطراف نامعلوم افراد نے بینرز آویزاں کردئیے، جن میں ان انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے نامنظور کے نعرے لکھے گئے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا پر بھی ان انتخابات کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے، انتخابات میں جمہوری عمل کا مکمل خیال رکھا گیا، رجسٹرڈ کارکنان کو درج طریقہ کار کے مطابق نامزدگی کا موقع فراہم کیا گیا تھا جبکہ رجسٹرڈ کارکنان کو انٹرا پارٹی انتخابات سے باقاعدہ آگاہ کیاگیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے بڑی تعداد میں انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ بھی کاسٹ کیے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق کے مطابق طریقہ کار اختیار کیا گیا ، بینرز لگانا مخالفین کا حربہ ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں