یتیم بچوں کیلئے الخدمت کے آغوش ہوم نے کام شروع کردیا

یتیم بچوں کیلئے الخدمت کے آغوش ہوم نے کام شروع کردیا

الخدمت کراچی کے تحت یتیم بچوں کیلئے نو تعمیر شدہ آغوش ہوم نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے

کراچی (پ ر) اس پروجیکٹ کو 200 یتیم بچوں کی رہائش کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں 48 بچوں کو داخلہ دیا جا رہا ہے۔ ان بچوں کی رہائش، خوراک اور علاج معالجے کیلئے انتہائی اعلیٰ انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ تعلیم وتربیت کیلئے کراچی کے ایک معروف تعلیمی چین کا خصوصی کیمپس بھی آغوش ہوم کی عمارت میں کام شروع کر چکا ہے۔ اس آغوش ہوم کی تعمیر میں مخیر حضرات نے حصہ لیا، جبکہ ان ہی کے مالی تعاون سے یہاں رہائش پذیربچوں کے کھانے پینے اورتعلیم کے اخراجات بھی کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں رہائش پذیر یتیم بچوں کے وہ سرپرست جو ان بچوں کی تعلیم اور دیگر اخراجات کی وجہ سے مالی طور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، اس آغوش ہوم میں داخل کرا سکتے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں