ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کے اعزاز میں الوداعی تقریب
سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن سندھ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ سندھ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ، ایڈیشنل أٓئی جی کراچی سمیت تمام ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن سی پی او نے ڈاکٹر ولی اللہ دل کی شخصیت اور ان کی پولیس خدمات کا ایک مختصر سا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر ولی اللہ دل نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے انعقاد پر سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کیریئر کو یادگار قرار دیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ کی جانب سے ڈاکٹر ولی اللہ دل کو شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے۔