دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ

دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ

احتساب عدالت نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو لوٹنے سے متعلق کیس میں دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعہ کو سماعت کے موقع پر استغاثہ کی جانب سے دو گواہو ں کو پیش کیا گیا۔ گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے کے بعد وکلا صفائی کی جانب سے گواہوں کے بیان پر جرح مکمل کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 11 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق نامزد ملزمان میں وامق یوسف، ظفر صدیقی موتی اور عبدالمجید آدم شامل ہیں، ملزمان نے مجموعی طور پر 18 کروڑ سے زائد رقم لوگوں سے وصول کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں