مہنگائی پرفوری کنٹرول کیا جائے ،ریلوے ورکرز یونین
ریلوے ورکرز یونین کا ایک اہم اجلاس یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی کی صدارت میں کراچی سٹی اسٹیشن پر جمعہ کو منعقد ہوا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس کے مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ تھے۔ اس موقع پر تمام شعبوں کے رہنماؤں سمیت مرکزی اور ڈویژنل عہدیداران، امجد خان، غلام نبی بٹ ،وحید اسلم ،مظہر حسین شاہ سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرمنظور رضی اورنسیم راؤنے پٹرولیم قیمتوں، گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔