اندرون سندھ پولیس کارروائیوں میں 29ملزم گرفتار

اندرون سندھ پولیس کارروائیوں میں 29ملزم گرفتار

لاڑکانہ میں مقابلہ،ڈاکودھرلیاگیا،لسبیلہ میں ٹینکر سے631کلوچرس برآمد

لاڑکانہ،اندرون سندھ(بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)لاڑکانہ پولیس نے ڈوکری کے ڈیرہ محلے میں کارروائی کرتے ہوئے چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر قربان علی اور مجیب الرحمن کو گرفتار کرکے ان سے ساڑھے پانچ کلو چرس، 24 گرام آئس اور 84 گرام ہیروئن برآمد کرلی ،رتوڈیرو پولیس نے بھٹہ وانڈھ میں کارروائی کرتے ہوئے مہتاب بھٹو کوڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ دریں اثنا تعلقہ تھانہ پولیس کا کھکھرانی بائی پاس پر واردات کے ارادے سے کھڑے مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ڈاکو ساجد چانڈیو کوبغیر لائسنس پستول سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ حیدرآباد میں بی سیکشن پولیس نے محمد اشفاق اور آصف انصاری کو 10لٹر کچی شراب سمیت،سٹی پولیس نے رضا محمد مگسی کو بڑی تعداد میں گٹکے اور مین پوری سمیت، پبن چیک پوسٹ پولیس نے ساجن زئور کو 8بوتل شراب سمیت، حسین آباد پولیس نے طارق میمن کو 400گرام چرس سمیت،ہوسڑی پولیس نے محمد ایوب کھوسو کو مین پوری سمیت اور پھلیلی پولیس نے اشتہاری ملزم شکیل یوسف زئی کو گرفتارکرلیا۔ ٹنڈو محمدخان سے نمائندے کے مطابق منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتارکرکے 1545 گرام چرس ،5100 مین پوریاں ، 20 لٹر دیسی شراب اور 450 گٹکے برآمد کرلیے گئے ۔ محراب پور میں پولیس نے نعمت اللہ نوناری کو 158 گٹکوں سمیت جبکہ محسن علی نوناری کو 300 گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا ،مورو پولیس نے محمد چٹل سیال کو 200 گٹکوں سمیت ، کنڈیارو پولیس نے محمد حسن ملاح کو 5 لٹر شراب سمیت جبکہ مطلوب ملزمان دانش، گل حسن، لکمیر اور احسان کھوسو کو گرفتار کرلیا ۔لسبیلہ سے نمائندے کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے آر سی ڈی روڈ پر واقع حب بائی پاس کے قریب دوران تلاشی آئل ٹینکر سے 631 کلو گرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ برآمد کی گئی منشیا ت کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں