گورنر سے ترک پروڈیوسر کی سربراہی میں 6 رکنی ثقافتی وفد کی ملاقات

گورنر سے ترک پروڈیوسر کی سربراہی میں 6 رکنی ثقافتی وفد کی ملاقات

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ترک پروڈیوسر ایمرے کونک کی سربراہی میں ترکی کے 6 رکنی ثقافتی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملاقات میں شاہ فلمز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلامی اور پاکستانی تاریخ کے اہم واقعات اور کرداروں پر فلمسازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے جدید ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی معلومات اور حب الوطنی پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنائے جانے کی اشد ضرورت ہے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف پاکستانی فلمی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ عوام کو تاریخی معلومات پر مبنی معیاری ڈرامے اور فلمیں بھی مہیا کی جا سکیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں