استغاثہ کی اپنے گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کی مخالفت

استغاثہ کی اپنے گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کی مخالفت

دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مقدمے میں باقی گواہوں کوطلب کرلیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج کے مقدمہ میں استغاثہ کی اپنے ہی نامزد گواہوں کا بیان قلمبند کرنے کی مخالفت پر استدعا منظور کرتے ہوئے باقی رہ جانے والے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ادھر سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی گارڈز سے 8 کے بجائے 12 گھنٹے ڈیوٹی لینے اور ٹینڈر سے متعلق میسرز آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسیز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے چرس برآمدگی سے متعلق مقدمہ میں گرفتار ملزمان واصل خان اور مزمل عرف بشینا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینئر سول جج کی عدالت نے نالے میں گر کر جان کی بازی ہارنے کے کیس میں ڈی ایم سی کی جانب سے جواب داخل کرنے پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں