ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں محفل میلاد کا انعقاد
ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محفل میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی محمد ناصر، سینئر سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل محمد ارشد ، دیگر افسران اور قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ محفل میلاد کا انعقاد ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے کیا گیا ۔ محفل میں جیل افسران اور قیدیوں نے بھی نعت رسولؐ مقبول پیش کی ۔ محفل کے اختتام پر میلاد پڑھا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی محمد ناصر ، ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد اور دیگر افسران کو ہار پہنائے گئے ۔ اپنے مختصر خطاب میں افسران نے سیرت محمدیؐ پر روشنی ڈالی اور اس پر عمل پیرا ہونے کی خصوصی دعا بھی کی ۔ محفل کے اختتام پر قیدیوں کو خصوصی طور پر تیار کردہ پکوان پیش کیے گئے۔