مسلم لیگ ن کی سندھ میں کوئی حیثیت نہیں ،سلمان مراد

مسلم لیگ ن کی سندھ میں  کوئی حیثیت نہیں ،سلمان مراد

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سلمان عبداللہ مراد میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سندھ میں کوئی حیثیت نہیں ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گڈاپ فارم ہاؤس پر ن لیگ کی تقریب ایک فلاپ شو تھا، سندھ پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور رہے گا۔ ایک بیان میں سلمان مراد نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے سینئر سیاستدان عبدالحکیم بلوچ جیسی شخصیت کی قدر نہیں کی تو ملیر سے ن لیگ میں شامل ہونے والوں کی کیا قدر کرے گی، ملیر کے لوگ پیپلز پارٹی سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی طرح پارٹیاں بدلنے والے ملیر کو فتح کرنے کا خواب دل سے نکال دیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف بلاول بھٹو کے پاس ہے، ن لیگ کو سندھ میں ناکامی نصیب ہوگی، اس لئے وہ پنجاب پر توجہ دے اور ملیر کے خالی کارتوسوں کے چکر میں وقت برباد نہ کرے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں