ڈاکس اور ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑیوں نے دو افراد کو کچل دیا

ڈاکس اور ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑیوں نے دو افراد کو کچل دیا

شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتا ل منتقل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ ملک نوید ولد ملک محمد رفیق کے نام سے کی گئی ۔ متوفی لیاری کا رہائشی تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ڈیفنس کے علاقے کالا پل جمہوریہ اسکول کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ وحید ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں