مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر حب ریور روڈ بلاک کردیا

مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر حب ریور روڈ بلاک کردیا

مواچھ گوٹھ کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر حب ریور روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس کی وجہ سے حب سے کراچی آنے والے دو ٹریک پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات دو بجے سے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کی گئی، جس کی وجہ مکین پانی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ مشتعل افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مشتعل افرادکا کہنا تھا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جائے گی احتجاج جاری رہے گا ۔ احتجاج کے باعث حب سے کراچی اور کراچی سے حب جانے والی سڑک پر بدٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس اور ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد سے مذاکرات کیے، جس کے بعد رات گئے احتجاج ختم کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں