ماہر تعمیرات قاضی شفیع احمد سپرد خاک

ماہر تعمیرات قاضی شفیع احمد سپرد خاک

کراچی میں کم قیمت مکانات تعمیر کرنے والے معر وف ماہر تعمیرات قاضی شفیع احمد کو اتوار کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان کی نماز جنازہ مسجد امیر حمزہ نیو کراچی میں ادا کی گئی۔ انہوں نے لواحقین میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ قاضی شفیع احمد کے والد ظفر احمد، ان کی والدہ اور بہنوئی کو 1947 میں ترک وطن کرتے ہوئے بلوائیوں نے شہید کر دیا تھا۔ شفیع احمد نے اپنے بڑے بھائی محمد احمد کے ساتھ مل کر پنجاب اور سندھ میں کئی لیبر کالونیوں کی تعمیرمیں سرگرمی سے حصہ لیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں