میٹرک سائنس گروپ، نتائج کی تیاری آخری مرحلے میں

میٹرک سائنس گروپ، نتائج کی تیاری آخری مرحلے میں

شعبہ امتحانات کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کردیا جائیگا،اساتذہ کوفوری معاوضہ دینگے ،ظہیرالدین،میٹرک بورڈ کے ملازمین باصلاحیت اور محنتی ہیں ،ناظم امتحانات کی ایپکاوفدسے گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس گروپ کے نتائج تیاری کے آخری مرحلے میں ہیں، نتائج کے فوری بعد مارک شیٹس بھی جاری کردی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھاکہ شعبہ امتحانات کو رفتہ رفتہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کردیا جائے گا، چیئرمین بورڈ سید شرف علی شاہ کی ہدایت ہے کہ اساتذہ کے بورڈ کے کام کا معاوضہ فوری ادا کردیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) میٹرک بورڈ کراچی کے منتخب نمائندوں عبدالوہاب لاکھو صدر، سلمان احمد خان سینئر نائب صدر، ارشاد علی جمالی جونیئر نائب صدر، شکیل لقمان جنرل سیکریٹری و دیگر سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناظم امتحانات نے کہا کہ اساتذہ لگن سے امتحانی کام کر رہے ہیں، میٹرک بورڈ کے ملازمین باصلاحیت اور محنتی ہیں جنہوں نے نتائج کی تیاری میں اپنی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے سر انجام دیا۔ اس موقع پر ایپکا وفد نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی نتائج برائے سال2021کے صاف و شفاف اجرا پر مبارکباد پیش کی اور تمام کامیاب طلبا و طالبات کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایپکا کے منتخب نمائندوں نے حکومت سندھ اور سماجی رہنماؤں کا بھی شکریہ اداکیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں