سکھر،ٹرینوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر احتجاج

سکھر،ٹرینوں میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر احتجاج

ٹھٹھہ میں زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کی کوشش کیخلاف مکینوں کا مظاہرہ

سکھر،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)محکمہ ریلوے کی جانب سے اپ اور ڈائون مسافر ٹرینوں میں سفری سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف مسافروں کی کثیر تعداد نے جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اصلاح الدین شیخ کی قیادت میں سکھر اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور وفاقی وزیر ریلوے ، ڈی ایس ریلوے سکھر سمیت دیگر ریلوے حکام کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود ٹرینوں میں سفری سہولیات نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے حکام سے ٹرینوں میں سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ٹھٹھہ سے نمائندے کے مطابق یوسی جنگشاہی کے گائوں عارب جوکھیو اور سالار جوکھیو کے رہائشیوں نے نیشنل پریس کلب کے سامنے بینر اور پلے کارڈ اٹھاکر علاقے کے بااثر لوگوں کے نعرے بازی کی اور کہا کہ بااثر افرادگائوں کی زمین کے جعلی کاغڈات بناکر قبضے کرنا چاہتے ہیں جس میں سابق ناظم بشیرجوکھیو ، مختارپلیجو، ذوالفقرنین پلیجو ، عبداللہ پلیجو، سلیم پلیجو اور دیگر افراد ملوث ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ مذکورہ افراد کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں