ڈسپنسری کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
قائد آباد میں واقع ڈسپنسری کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فائر بریگیڈحکام کے مطابق آگ سندھ سوشل سیکیورٹی حسینی ڈسپنسری کے عقب میں لگی اور وہاں موجود جھاڑیوں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی ۔ فائر بریگیڈ حکام نے بر وقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔