ملزمان کی مانیٹرنگ ،ای ٹیگنگ منصوبے پرپیشرفت نہ ہوسکی

ملزمان کی مانیٹرنگ ،ای ٹیگنگ منصوبے پرپیشرفت نہ ہوسکی

محکمہ پولیس کی سندھ حکومت کوبھیجی جانے والی سفارشات دوسال سے زیرالتوا

کراچی (رپورٹ:عاطف رضا)جیلوں سے رہا ہونے والے ملزمان اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کے لیے ای ٹیگنگ منصوبے پر دو سال بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے ملزموں کی مانیٹرنگ کے لیے ای ٹیگنگ کا منصوبہ بنایا گیا ۔ اس سلسلے میں غلام نبی میمن کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا چارج لینے کے بعد سب سے پہلے اس چیز کا ارادہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ایسے ملزمان جو جیلوں سے رہا ہونے کے بعد جرائم یا تخریب کاری میں ملوث ہوجاتے ہیں اس کی روک تھام کے لیے اب ای ٹیگنگ کی جائے گی تاکہ ملزم اگر شہر سے باہر جارہا ہے تو بھی اس کو مانیٹر کیا جاسکے گا ۔ اس منصوبے کے کئی ماہ بعد سندھ پولیس کی جانب سے سندھ حکومت کو اس کی سفارشات بھی بھیجی گئی تھیں تاہم اس منصوبے کو دو سال مکمل ہونے کے باوجود اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد سے بہترین نتائج سامنے ا ٓسکیں گے کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا آیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل ایسے ملزمان جنہیں تھانے میں باقاعدگی سے اپنی انٹری کرانی ہوتی ہے وہ غائب ہوجاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں