دیوالی پر ہندو ملازمین کیلئے دو تعطیل کا مطالبہ

دیوالی پر ہندو ملازمین  کیلئے دو تعطیل کا مطالبہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے وفاق سے دیوالی کے تہوار پر ہندو ملازمین کیلئے دو دن تعطیل کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر نے یہ مطالبہ محکمہ منارٹی میں دیوالی کے چیکس دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر منارٹیز افیئرز سندھ عبدالشکور ابڑو، مکھی اودھا مل ممبر نان مسلم ویلفیئر کمیٹی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ گیان چند ایسرانی نے کہا کہ ملازمین کو روشنیوں کا تہوار منانے کے لیے دو دن چھٹی دی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں