امام احمد رضا کانفرنس آج ہوگی

امام احمد رضا کانفرنس آج ہوگی

ادارہ تحقیقات امام احمد رضا (رجسٹرڈ) کراچی کے زیر اہتمام 41 ویں امام احمد رضا کانفرنس پروفیسر مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت جمعرات(آج) کو مقامی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، مولانا بشیر فاروقی اورایڈمنسٹریٹر بلدیہ کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر سہیل شفیق، اردو ڈکشنری بورڈ کے محمد طارق آزاد، لندن یونیورسٹی کے پروفیسر ضیغم سرفراز، علامہ شہزاد نقشبندی،ڈاکٹر مجیداللہ قادری،مفتی زاہد سراج قادری،حکیم محمد رئیس علوی اور دیگرامام احمد رضا کی خدمات کے حوالے سے مقالات پیش کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں