عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی

عدالت نے درخواست  ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ ثقافت و سیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں مرکزی ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مرکزی ملزم سابق ایم ڈی سندھ ٹورزم روشن قناصرو کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف دیا کہ نئے نیب آرڈیننس آنے کے بعد ضمانت ٹرائل کورٹ سنے گی۔ ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں گے، لہٰذا درخواست ضمانت واپس لے رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے پر نمٹا دی۔ملزمان روشن قناصرو کو سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں