بینائی سے محروم شخص کی درخواست پر پیش رفت رپورٹ طلب

بینائی سے محروم شخص کی درخواست پر پیش رفت رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے وعدے کے باوجود ملازمت نہ دینے پر بینائی سے محروم آفتاب کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بدھ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ میرے موکل کو عدالتی احکامات کے باوجود نوکری نہیں دی گئی، نہ ہی واجبات دیئے گئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ دو ہفتوں کے اندر اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ عدالت نے درخواست سے متعلق آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ مجھے عارضی بنیادوں پر نوکری دی گئی تھی،6 ماہ بعد مجھے فارغ کر دیا گیا، واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں