عمارت اور چھت سے گرکر 7 سالہ بچہ سمیت دوافراد جاں بحق

عمارت اور چھت سے گرکر 7 سالہ بچہ سمیت دوافراد جاں بحق

سینٹرل جیل کے قریب عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت 7 سالہ محمد رمضان ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بعد ازاں لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او پی آئی بی شفیق الرحمان کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو بعد میں ملی ۔ ابتدائی طو ر پر یہ بات سامنے آئی کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے، تاہم پولیس کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی اور اس سلسلے میں نیو ٹاؤن تھانے سے بھی پولیس نے رابطہ کیا ہے، اسے بھی واقعے کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی مزید جانچ جاری ہے ۔ علاوہ ازیں پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نیشنل کوچ بس اڈے کے قریب گھر کی چھت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی شناخت 15 سالہ شیبا دختر رضا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش اور گھر والوں کے بیان کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں