شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر حکم امتناع

شیر پاؤ ہائیڈرنٹ پر حکم امتناع

سندھ ہائی کورٹ نے شیر پاؤ ہائیڈرنٹ کی نیلامی سے متعلق دائر درخواست پر شیرپاؤ ہائیڈرنٹ پر حکم امتناع جاری کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری سندھ، ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ و دیگرکو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ، عدالت نے مدعا علیہان سے 8 نومبر تک وضاحت طلب کرلی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود سفاری ٹرانسپورٹر غیرقانونی ہائیڈرنٹ چلارہی ہے، عدالت عالیہ نے ڈبل اے بلڈرز اینڈ ڈیولپرز اور میسرز سفاری ٹرانسپورٹ کو ہائیڈرنٹ چلانے سے روکا تھا۔ درخواست گزار کاکہناہے کہ اسٹیل ٹاؤن کے قریب شیرپاؤ واٹر ہائیڈرنٹ کا انتظام چلانے کیلئے نیلامی میں حصہ لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں