سپرہائی و ے پر تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

سپرہائی و ے پر تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

سپر ہائی وے اور ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اس کی شناخت 40 سالہ محمد سلیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق متوفی بلدیہ کا رہنے والا تھا اور کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا کہ اس دوران ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو حراست میں لیکر ڈمپر تحویل میں لے لیا۔ نیو کراچی تھانے کی حدود نارتھ کراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا۔ متوفیہ کی شناخت حفیظہ زوجہ کریم داد کے نام سے ہوئی جو نیو کراچی کی رہائشی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید جانچ جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں