سپریم کورٹ کے باہرپوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی کے مکینوں کا مظاہرہ

سپریم کورٹ کے باہرپوسٹ آفس  ورکرز سوسائٹی کے مکینوں کا مظاہرہ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر پاکستان پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی اسکیم 33 کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اس موقع پر بزرگ شہریوں سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ احتجاجی مظاہرین نے سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر اقبال چنہ کی تصویر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ متاثرین کاکہناتھا کہ اقبال چنہ ہمارے پلاٹوں کی دو نمبر فائل بنا کر بیچ رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ہمیں ہمارے پلاٹ واپس دلائیں، گزشتہ 40 سال سے انصاف کے منتظر ہیں، پوسٹ آفس سوسائٹی میں غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں