گوہر ولاز کی کامیابی پر31 اکتوبر کو کنسرٹ کی تیاریاں مکمل

گوہر ولاز کی کامیابی پر31 اکتوبر کو کنسرٹ کی تیاریاں مکمل

گلوکار عاطف اسلم ،احمد جہانزیب اور دیگر فن کا مظاہرہ کریں گے ،یونس خان،پروجیکٹ کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، حنیف گوہر کا اظہار مسرت

کراچی (پ ر) گوہر گروپ آف کمپنیز کے نئے پروجیکٹ گوہر ولاز کی کامیابی کی خوشی میں پروجیکٹ کی سائٹ پر 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والے کنسرٹ’’سٹی آف لائٹس‘‘ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔گوہرگروپ کے خصوصی مارکیٹنگ پارٹنر ’’ہرجگہ ڈاٹ کام‘‘ کے سی ای او یونس خان کے مطابق کنسرٹ میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے علاوہ احمد جہاں زیب، نتاشہ بیگ، انوشہ اشرف اور فہیم عباس بھی ہزاروں شائقینِ موسیقی کے سامنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ گلشن معمار کے نزدیک ڈریم ورلڈ ریزارٹ سے متصل 1500پلاٹس پر مشتمل گوہر ولاز 90ایکڑ کے وسیع وعریض رقبہ پر محیط ہے، جس میں 120 اور 160گز کے رہائشی پلاٹس اور100اور 200گز کے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ گوہر گروپ آف کمپنیزکے چیئر مین محمد حنیف گوہر نے پروجیکٹ کی کامیابی پر اطمینان ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کو عوام میں جو مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ گوہر گروپ پر عوام کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے، کسٹمر رقم کی یکمشت ادائیگی کرکے فوری طور پر گوہر ولاز میں اپنا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں