نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحت مشروبات کے نقصانات پرسیشن

نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے تحت مشروبات کے نقصانات پرسیشن

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ نے بقائی انسٹیٹیو یٹ ڈائلیکالوجی اور اینڈو کرائنولوجی(BIDE)، پاکستان ہائپرٹیشن لیگ، کارڈیوویسکولرفورم، وزارت صحت، پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹک سوسائٹی، فوڈ پالیسی پروگرام گاہی کے نمائندگان کے ساتھ مل کر میٹھے مشروبات کے نقصانات پرکراچی پریس کلب میں اہم میڈیا سیشن کا انعقاد کیاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزبانی کے فرائض پناہ کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے سرانجام دیے ، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرصحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سیشن کے آغاز پرثنا اللہ گھمن نے بتایاکہ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کی بنیاد 1984میں رکھی گئی،جوپناہ کے نام سے ملکی وبین الاقوامی سطح پرعوام کودل سمیت دیگر مہلک امراض سے متعلق آگہی دینے کی وجہ سے مقبول ہے ۔ قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صحت وزیر اعظم عمران خان کی اولین ترجیحات میں شمارکی جاتی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت اہم اقدامات اٹھارہی ہے ، لیکن جب تک صوبائی حکومت اپناکردار ادا نہیں کرے گی، بیماریوں پرقابوپاناممکن نہیں، ، اس طرح کے سیشن ہرشہر میں ہونے چاہئیں تاکہ عوام صحت مند اور مضرصحت خوراک کے درمیان کا فرق جان سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں