گاؤں حاجی سومر ہالیپوٹو میں خسرہ سے 2بچے ہلاک

گاؤں حاجی سومر ہالیپوٹو میں خسرہ سے 2بچے ہلاک

روہڑی میں نوجوان اتفاقیہ گولی لگنے ،پنگریو،باندھی میں دو افرادحادثات میں جاں بحق

محراب پور،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) اکری کے قریب گاؤں حاجی سومر ہالیپوٹو میں خسرہ کے باعث 3 سالہ بالک بادشاہ اور 2 سالہ پاشا ولد نارومل جاں بحق ہوگئے ، ذرائع کے مطابق گاؤں میں 15 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہیں ،محکمہ صحت فیض گنج کے آفیسر ڈاکٹر نذر محمد راجپر نے متاثرہ بچوں کے خون کے نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری کوبھیجے ہیں جبکہ ڈاکٹر حسین عمرانی، کرم علی سولنگی ضلعی کوآرڈی نیٹر پی پی ایچ آئی نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے تفصیلات حاصل کیں۔ روہڑی کے علاقے جھانگڑو تھانے کی حدود بکرا پیڑی علیواہن میں 16سالہ نوجوان عبدالقیوم مہر گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چل جانے کے باعث موقع پر سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، ورثاء کی جانب سے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا۔ پنگریو میں نندوکڈھن روڈ پرموٹرسائیکل اورچنگ چی کے تصادم میں کم سن بچہ انیس ہلاک اورخاتون سمیت چارافرادزخمی ہوگئے۔ باندھیمیں مہران ہائی وے پر باندھی شوگر مل کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ٹریکٹر ڈرائیور سبحان علی سیال موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ شاہپور چاکر میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے گوٹھ شرف الدین بگٹی کے قریب 55 سالہ اصغر بگٹی ہلاک اور موٹر سائیکل سوار رانجھن سموں شدید زخمی ہوگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں