ٹھٹھہ،گرفتارنوجوان کی گمشدگی پر احتجاج اور دھرنا

ٹھٹھہ،گرفتارنوجوان کی  گمشدگی پر احتجاج اور دھرنا

ٹھٹھہ پولیس کے ہاتھوں پانچ روز قبل ایک گھر میں لاکھوں روپے کی چوری کے شک میں گرفتار نوجوان رحمان ڈاگو کو لاپتہ کرنے کے خلاف اہل خانہ نے ٹھٹھہ میں مین قومی شاہراہ پر دھرنا دیا

ٹھٹھہ(نمائندہ دنیا)ان کا کہناتھا کہ 15مددگار انچارج فرحان شیخ نے نفری کے ساتھ رحمان کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا،ہم نے سیشن جج کو درخواست دیکر تھانوں پر چھاپے بھی لگوائے مگر وہ نہ مل سکا ، ہمیں خدشہ ہے کہ اسے پولیس نے تشدد سے مار نہ دیا ہو۔انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سیشن جج ٹھٹھہ سے نوجوان کی بازیابی کی اپیل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں