نیکیوں کو ریاکاری کی تباہی سے بچانا ضروری ہے، علامہ الیا س قادری

نیکیوں کو ریاکاری کی تباہی سے بچانا ضروری ہے، علامہ الیا س قادری

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگان دین نیک اعمال میں اخلاص کا بہت لحاظ رکھا کرتے اور اپنی نیکیاں چھپانے کا خوب اہتمام فرماتے تھے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے مزید کہا کہ آخرت میں نجات کیلئے نیکیاں کرنا بہت ضروری ہے، اسی طرح اپنی نیکیوں کو ریاکاری کی تباہ کاری سے بچانا بھی ضروری ہے، ریاکاری شرک کی مشابہت رکھتی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں