سی ای اوسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی نجی لیبارٹریز کے مالکان سے ملاقات

سی ای اوسندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی نجی  لیبارٹریز کے مالکان سے ملاقات

چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے نجی لیبارٹریز کے مالکان اور انتظامی افسران سے ملاقات کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹنگ کا مقصد سندھ ہیلتھ ڈیلیوری اسٹینڈرڈ آف کلینیکل لیبارٹریز پر عملدرآمد ، ان کا معائنہ اور لائسنسنگ کا عمل شروع کرنا ہے ۔ پیتھالوجسٹس نے اندرون سندھ لیبارٹریز کو سربمہر اور ڈی سیل کرنے کے حوالے سے کمیشن کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پیتھالوجسٹس سندھ کے تمام ڈویژنز کیلئے ماہرین کا نام دینگے جو لائسنس کے اجرا اور اتائیت کے خلاف کارروائیوں میں مدد کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں