جرائم اور ڈکیتی کی نئی لہر پر اظہارتشویش
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کراچی بھر میں جرائم اور ڈکیتی کی نئی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ڈکیتی کے دوران خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام حکومت سندھ کو براہ راست ان واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے ایسے واقعات کراچی کو دوبارہ 1980کی دہائی میں دھکیلنے کی شرمناک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزمان اور ان واقعات کی روک تھام کے ذمہ داروں میں کئی قدریں مشترک ہیں۔