منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب لاش برآمد

منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ  کے قریب لاش برآمد

محمود آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے منظور کالونی فرنیچر مارکیٹ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لیکر جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں