سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر کا دورہ جانوروں کو خوراک کا جائزہ

سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر کا دورہ جانوروں کو خوراک کا جائزہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے آفیسر منصور قاضی نے سینئر ڈائریکٹر کراچی چڑیا گھر اور سفاری پارک کی حیثیت سے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر سے سابق ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی کو گزشتہ روز معطل کرکے حکومت سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سینئر ڈائریکٹر منصور قاضی نے چارج سنبھالنے کے بعد کراچی چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا اور جانوروں و پرندوں کو دی جانے والی خوراک کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ جانوروں کی صحت، خوراک اور صفائی سے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں